Daily Taqat

آزادکشمیرکےبٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےایک پاکستانی شہری شہید

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا ۔مقامی پولیس کے عہدیدار محمد عزیز کے مطابق بٹل سیکٹر کے گاوں ڈارہ شیر خان میں بھارتی فوج کی  فائرنگ سے درخت کاٹنے والا 55 سالہ مظفر چوہدری زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد طبی امداد کے لیے مظفر چوہدری کو اہل خانہ کی جانب سے 7 کلو میٹر دور علاقے میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی شہادت کی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارت کو موثر جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »