صاف دیہات پروگرام کام شروع ہوگیا، ملک ظہیر احمد

شیخوپورہ ( بیورہ رپورٹ)چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمدعتیق انور نے کہا ہے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ،،صاف دیہات پروگرام،، کے تحت ضلع شیخوپورہ کی 99یونین کونسلوں میں کام شروع ہو گیا ہے ابتدائی مرحلہ میں فی یونین کونسل کو ایک ،ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں اس کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام بہتر کرکے عوام کا میعار زندگی بلند کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کو نسل (31)فیض پور خورد اور یونین کونسل ننگل کسوالہ میں ،،صاف دیہات پروگرام،،کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیااس موقع پر یو سی چیئر مین ملک ظہیر احمد ، چودھری شہباز اصغر مرحبا والے ، میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، اوردیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شرےف نے ضلع کی یونین کو نسلوں میں نئی ، سولنگ اور پلیوں کی تعمیر کے لئے ابتےدائی مرحلہ میں فی یونین کونسل پچیس ،پچیس لاکھ روپے کی منظوری دی ہے اس سے بھی دیہی علاقوں میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.