ٹوکیو: جاپان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع کے مطابق اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر جنوب مغربی شہر کنزاکی میں گِر کر تباہ ہواہے۔اس ہیلی کاپٹر پر دو افراد سوار تھے۔