Daily Taqat

ایک خواب نے ورجینیا کے رہائشی نوجوان کو کروڑ پتی بنادیا

ورجینیا :  امریکی میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اور چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی جو پاکستا نی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ورجینیا کے رہائشی وکٹر ایملے کو خواب میں 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔ انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔ اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبرز کے 4 ٹکٹ لیے اور ہر لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہوگئی اور مجموعی طور پر انہوں نے 4 لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ کی رقم بنتی ہے۔

رقم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹرایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم کی سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب اس لاٹری کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 278,256 میں سے ایک ہوتا ہے۔

وکٹر ایملے چار لاکھ ڈالر چیک کے ساتھ۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کے تمام ٹکٹوں کے نمبر انہیں خواب میں ا?ئے تھے اور یوں وہ اتنی خطیر رقم جیت گئے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ انسائیڈ ایڈیشن


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »