Daily Taqat

آسیہ مقدمہ میں نظر ثانی اپیل کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے، ارسلان صادق

قصور :  توہین رسالت ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت بھی کم ہے مگر سڑکوں پر بلا وجہ توڑپھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور نہتے بے گناہ شہریوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سوشل ورکر ارسلان صادق نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پکے اور سچے مسلمان کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خود اپنے والدین بہن بھائیوں اور پوری کائنات سے افضل سمجھتا ہے اور توہین رسالت کبھی بھی برداشت نہیں کرتا خواہ اس کیلئے اسے جان بھی دےنا پڑے۔مگر ہمارے نبی حضرت محمد نے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے اور بے گناہ عوام پر تشدد کرنے سے سخی سے منع کیا ہے ۔ اس لےے ہمیں بھی آقا دو جہاں کے فرمان پر عمل کرنا چاہئے اور آسیہ مسیح مقدمہ میں زیر سماعت نظر ثانی اپیل کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے۔ اگر آسیہ مسیح نے نبی کی شان میں گستاخی کی ہے تو اسے سزا ضرور ملنی چاہئے مگر کسی کے بھی ذاتی جھگڑے کی بناءپر اگر مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالتیں بھی اللہ کو جوابدہ ہیں۔

اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری معزز عدالتیں اس مقدمہ میں انصاف کریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »