اورکزئی ایجنسی میں 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح

اورکزئی ایجنسی میں آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ میجر
جنرل وسیم اشرف نے 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا، کوئلے کی کانیں2008 سے بدامنی کے باعث بند تھیں۔اوکرزئی ایجنسی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ علاقے میں 2008سے بد امنی کے باعث معدنیات کے تمام ذخائر شدید متاثر ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ ایجنسی میں بد امنی کے دوران ماہانہ 170ملین روپے کا نقصان ہورہا تھااورکزئی ایجنسی میں حالات معمول پر آگئے ہیں ¾اب یہاں کے قبائلیوں کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔میجر جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا کہ معدنیات کی رائلٹی سے یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ¾آئی جی ایف سی نے کوئلہ نکالنے والے کمپنیز کے مالکان کو منصوبے شروع ہونے پر مبارک بادبھی دی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.