متحدہ امارات ، مکان میں آتشزدگی سے7 بہن بھائی جاں بحق

فجیرہ: متحدہ عرب امارات میں ایک مکان میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے اور دم گھٹنے سے 7 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع  کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مشرقی ریاست فجیرہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق بچوں کی ماں جب بیدار ہوئی تو اس کو گھر میں آگ لگنے کا پتا چلا تھا۔اس کی اطلاع پر فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ساتوں بچے جان کی بازی ہا رچکے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.