Daily Taqat

دبئی حکومت کو گالیاں دینے والے شخص کو 5 لاکھ درہم جرمانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم  جرمانہ کی سزا سنادی ۔عرب ذرائع کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔ پراسیکیوٹرجنرل نے ملزم کے خلاف پیش کردہ فردم جرم میں انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت ای میل کو ریاست کی توہین کیلئے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ سائبر جرائم کے اراتکاب اور گالیاں دینے پر ملزم کو سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی۔پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک حکومتی محکمے کو ای میل میں گالیاں لکھی تھیں مگر اس کا سبب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کی طرف سے اس کی توہین تھی جس میں اسے بھی گالیاں دی گئی تھیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں انسداد سائبر جرائم کیلئے منظور کردہ قانون کے آرٹیکل 20 میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اڑھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم ج یا قید یا بہ یک وقت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »