Daily Taqat

لیبیا، کشتی حادثے میں بچ جانےوالے 28پاکستانیوں کو سمگلرز نے اغوا ءکرلیا

اسلام آباد: لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے  پاکستانی مسافروں کو اسمگلرز نے اغوا کرلیا۔اس سے پہلے غیر ملکی ذرائع نے آٹھ پاکستانیوں کے اغوا کی خبر دی تھی۔ نجی ٹی وی نے اب ایف آئی اے کے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو اسمگلرز نے اغوا کیا ہے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کو لیبیا کے ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاوس میں رکھا گیا ہے، اغوا کرنے والوں نے قیدیوں کو موبائل فون دیئے ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ لیبیا کے ساحل پر گذشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔اس حادثے میں 90 افراد کے ڈوبنے کی خبر آئی تھی، ان میں 32 افراد پاکستانی تھے، اب پتہ چلا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے کشتی کے حاد ثےمیں ڈوبنے سے کئی افراد کو بچالیا اور اب انہیں قید کرلیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »