ملک میں اب بھی 1640 افراد لاپتہ ہیں، وزیرداخلہ کا قومی اسمبلی میں بیان

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملک میں لاپتہ افراد سے متعلق اپنا تحریری جواب ایوان میں جمع کرادیا۔وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب  کے مطابق ملک میں لاپتہ افراد کی کل تعداد 1640 ہے جن میں سے صوبہ سندھ سے 142 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی سے ہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن آف انکوائری کی آخری ماہانہ رپورٹ 28 فروری کو آئی، کمیشن نے سندھ کے 1217 میں سے 1075 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.