Daily Taqat

کورونا وائرس نے ملکی تاریخ کوہلا کر رکھا دیا

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج بھی 114 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,734,96 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 50 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 721,018 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ68 ہزار 750 ، پنجاب میں 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبر پختونخوا میں 98 ہزار 301، اسلام آباد میں 65 ہزار 700، بلوچستان میں 20 ہزار 241، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد73 ہزار 875 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 443 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 16 جون 2020 کو ایک دن میں 111 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 139مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 631,700ہوگئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »