Daily Taqat

شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، انہوں نے سی ڈی اے ہسپتال سے سائنو فارم (چینی) ویکسین لگوائی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ سال کورونا بھی ہوچکا ہے، جب کہ آئسولیشن کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جب کہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »