عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی جب کہ اس رقم سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جاسکے گا۔عالمی بینک پاکستان کو 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضہ دے گا جس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جب کہ قرضے کی رقم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور بجلی کے نظام کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کے مطابق قرضے کی مجموعی رقم میں سے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خرچ ہوں گے اور اس سے پاکستان میں ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنایا جاسکے گا۔عالمی بینک کے قرضے سے 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اب گریڈیشن کی جائے گی جب کہ 40 کروڑ ڈالر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ قرضے سے وفاقی اور صوبائی اداروں میں تنخواہوں اور پینشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.