سال 2017ءمیں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کونسی گاڑی بیرون ملک سے امپورٹ کی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کراچی: ہر سال کی طرح گزشتہ سال بھی ہزاروں کی تعداد میں سیکنڈ گاڑیاں پاکستان میں درآمد کی گئیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیکنڈ ہینڈ درآمدی گاڑیوں میں سے مقبول ترین گاڑی کون سی رہی؟ بین الاقوامی ادارے ’امپورٹ جنرل مینیفیسٹ (آئی جی ایم)‘ کے مطابق سال 2017ءمیں کل 65723 کاریں اور منی وینز پاکستان میں درآمد کی گئیں۔ اس حساب سے 2016 کی نسبت درآمد کی جانے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا، اور جس کار کو سب سے بڑی تعداد میں درآمد کیا گیا وہ ’ٹویوٹا وٹز‘ ہے۔ ایک سال کے دوران کل 8680 ٹویوٹا وٹز کاریں درآمد کی گئیں۔
دیگر کاروں کے بارے میں اعدادوشمار کچھ اس طرح ہیں کہ کل 6091 ڈائی ہاٹسومیرا، 7123 ٹویوٹا ایکوا، 5088 سوزوکی ایوری، 3367 ڈائی ہاٹسو ہائی جیٹ، 4158 سوزوکی آلٹو، 3574سوزوکی ویگن آر، 2431ہنڈا ویزل، اور 3301 ٹویوٹا لینڈ کروزر درآمد کی گئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.