اہم خبرِیں
یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان حکومت کا اقتصادی راہداری کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس، ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے اسرائیل اوریو اے ای معاہدہ، مسلم ممالک کی کڑی تنقید یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہئے، صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کو پیغام سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا

چاہتے ہیں سٹیل ملز کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ چلائیں: حماد اظہر

اسلام آباد:  حماد اظہر نے کہا چاہتے ہیں سٹیل ملز کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ چلائیں، قرض ری اسٹرکچرنگ کے بعد نجکاری کی جانب جائیں گے، ماضی کی دونوں اسے بحال نہ کرسکیں۔

سٹیل ملز کی نجکاری کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا۔ ارکان سینیٹ نے سٹیل ملز کی نجکاری پر سوالات کئے جس پر وزیر صعنت و تجارت حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا سٹیل ملز 2008۔09 میں منافع سے خسارے میں چلاگیا، سال 2015 میں سٹیل ملز کو بند کر دیا گیا، اس کے بعد ساڑھے پانچ سال سے 35 ارب کی تنخواہ دی جا رہی ہے، سٹیل ملز کا قرضہ 211 ارب ہے اور 176 ارب کا خسارہ ہے، سٹیل ملز ملازمین کو اوسط 23 لاکھ روپے دیے جائیں گے، سٹیل ملز کے بعض ملازمین کو تو 70 لاکھ روپے ملیں گے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، عمران خان اور اسد عمر نے کہا تھا سٹیل ملز چلا کر دکھائیں گے، بڑی بڑی بھڑکیں مارتے ہیں، اب استعفیٰ کیوں نہیں دیتے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا عمران خان کا دعوی تھا کہ سٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے، عمران خان کا وہ وعدہ کہاں گیا ؟ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، اب 9 ہزار ملازمین کو نکالاجا رہا ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے مطالبہ کیا کہ سٹیل ملز سے متعلق ایوان میں الگ بحث کروائی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.