[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

لاہور میں سبزی، پھل اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

[mashshare]

لاہور کی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں بھی ناکام رہی، سبزی، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں دوکاندار سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے لگے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخ سے زیادہ قیمتوں پر فروخت روکنے میں ناکام ہوگئی، دوکان داروں نے سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنا شروع کردیں۔

لاہور میں سبزی پھلوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں، الو، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور ادرک کو پر لگ گئے
الودرجہ اول 95 کی بجائے 130 سے 150 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، پیاز دوئم 167 کی بجائے 220 روپے کلو، ٹماٹر دوئم 300 کلو جب کہ 250 روپے پاو ادرک تھائی لینڈ 385 اور پانچ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ 350 کی بجائے 500 روپے کلو تک پہنچ گئی، میتھی 260 کی بجائے 320 روہے کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ گوبھی 157 کی بجائے220 روپے، مٹر 260 کی بجائے330 سے 350 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

پھل سرکاری ریٹس سے 30 سے 40 فیصد زائد مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت 362 کی بجائے380 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1050 روپے کی بجائے 1800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

قیمتوں میں اچانک بے پناہ اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اپنی جگہ لیکن گراں فروشی رک جائے تو ریلیف مل سکتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.