Daily Taqat

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی رعایت دی جائے گی۔ جب کہ جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد مالیت کی اشیاء کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔

گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »