وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج ڈیووس جائیں گے

اسلام آباد / ڈیووس : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ انتہائی مختصر وفد سوئٹزرلینڈ کے برفانی شہر ڈیووس جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ انتہائی مختصر وفد سوئٹزرلینڈ کے برفانی شہر ڈیووس جائے گا۔

ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہوں کے علاوہ 200 ممالک کے صدور وزرائے اعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوگاڈیووس آمد پر بین الااقوامی میڈیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خصوصی انٹرویو بھی کرے گا۔ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گزشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران یہ پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ2017-18ء میں بہت بڑھے گی، پاکستان کی معیشت 2013 ءکی نسبت 2018 ءمیں نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.