پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 294پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں آج کاروبار کے اختتام پر 294پوائنٹس کی کمی آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس294پوائنٹس کی کمی کے بعد 38ہزار 819پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔آج کاروبار کے دوران 7کروڑ79ہزار170شیئر ز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو4ارب53کروڑ93لاکھ56ہزار 99روپے تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.