اہم خبرِیں
آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ... ایرانی سیبوں کی درآمد، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر 22 درا... شاہد آفریدی کا کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات ... مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پھر سے سر اُٹھانے لگ... تھیم پارک ڈزنی لینڈ کھولنے کا فیصلہ ماڈل ایان علی کی شوبز میں واپسی پاکستانی نوجوان کے دن پھر گئے، سعودیہ میں فیشن ماڈل بن گیا ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار ماسک پہن کر عوام کے سامنے ‌ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عرو... شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ بیٹے کی گولی سے باپ شدید زخمی وزیر اعلیٰ سندھ کورونا ٹیسٹنگ سے غیر مطمئن غلام سرور کو نیب بلایا جاسکتاہے، (نیب) کا وفاقی وزیر غلام سرور... وفاقی حکومت کی کے الیکٹرک کو فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کورونا کی زد میں شہباز گِل کا (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ پر سخت ر... تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے خلاف نیب میں شکایات درج کرانے کا ... اینٹی کرپشن یونٹ کا غلام سرور خان کے حق میں مکمل یو ٹرن

دکان نہیں پورا بازار بند ہوگا. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر: اسلم اقبال

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پورا بازار بند ہوگا، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے دو ٹوک اعلان کر دیا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر کی مرکزی مارکیٹوں کے 18 سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کل بازاروں کا اچانک دورہ کریں گے، کہیں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی، وہاں دکان نہیں پوری مارکیٹ بند ہوگی، اور جو مارکیٹ بند ہوئی وہ پھر بند رہے گی، اور اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی کہ بند کی گئی مارکیٹ دوبارہ کب کھلے گی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تمام دکانداروں اور ان کے سٹاف کا ماسک پہننا لازم ہوگا، جو خریدار ماسک کے بغیر دکان پر آئے دکاندار کی ذمہ داری ہوگی کہ اسے ماسک فراہم کرے۔ علاوہ ازیں جن تاجر حضرات نے اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات لگا رکھے ہیں وہ خود انہیں ہٹائیں گے ورنہ انتظامیہ انکے خلاف ایکشن لے گی۔

وزیر صنعت کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار صبح 9 سے شام 7 بجے ہونگے اور اس کے بعد کسی بھی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی۔ کل سے ہم سرپرائز وزٹ کریں گے اور سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.