وزیراعظم کے مشیرمفتاح اسماعیل کاملک میں ایمنسٹی سکیم لانے کافیصلہ

کراچی :  وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ بیرون ممالک سے سرمایہ لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کاجلد اعلان کیا جائے گا ۔ مجوزہ ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرونی ممالک سے زرمبادلہ لانے والوں، جائیداد ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس رعایت دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آباد ہاﺅس میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو فروغ دینا اور جی ڈی پی کی نمواولین ذمہ داری ہے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہی اصل مقصد ہے ، فکس ٹیکس رجیم اچھی سکیم تھی، لوکاسٹ ہاﺅسنگ کے فروغ کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.