Daily Taqat

پاکستانی معیشت کی ترقی کرنے کی رفتارپانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع

ورلڈ بینک نے عالمی معیشت پر اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستانی معیشت کی ترقی کرنے کی رفتار پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہےجبکہ عالمی معاشی نمو 3اعشاریہ1 فیصد رہے گی۔

ورلڈ بینک نے عالمی معیشت پر رپورٹ جاری کردی عالمی معیشت ترقی کی شاہراہ پرہے، پاکستانی معیشت بھی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

2008 کے مالیاتی بحران کے بعد یہ اپنی پوری صلاحیت سے آگے بڑھ رہی ہے، لیکن نمو کا دورانیہ قلیل ہے، جو معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت ختم کرنے کی کامیا بیوں پر قدغن ہے، بینک البتہ صورتحال پر ضرورت سے زیادہ پرامید ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان معیشت پر تبصرے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھ رہے اور بینکوں کی قرض گیری بڑھی ہے، کنسٹرکشن اور خدمات کے شعبے پر مارکیٹ توجہ کررہی ہے، جاری خسارے کی وجہ کمزور برآمدات اور تیزی سے بڑھتی درآمدات ہیں۔

دوسری طرف حکومت کی آمدنی کم ہے، سال کا بجٹ خسارہ، سال کے تخمینے سے زائد رہے گا۔ کیونکہ آمدنی کے ذرائع کمزور ہیں اور الیکشن کا سال بھی۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ مون سون کا موسم معمول پر آگیا ہے جس نے زرعی شعبے کو بحال کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »