ڈالرکی کمی میں مزیداضافہ

 پیرس/ نیویارک:  یورو کرنسی کے مقابلے میں ڈالر تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر دوسری بڑی کرنسی یورو کے مقابلے میں تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت کو مزید دھچکا لگے گا۔

مارکیٹ سروے کے مطابق 2018 کی ابتدا میں ہی امریکی ڈالر یورو کے مقابلے میں ستمبر 2017 کے بعد نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا ہےڈالر کی قدر میں کمی کی رفتار ظاہر کر رہی ہے کہ آنے والے ہفتے میں ڈالر کو مزید دھچکا لگے گا۔ سروے کے مطابق ڈالر کے مد مقابل یورو کا امریکی انڈیکس میں عمل دخل بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.