سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کے انضمام کا نوٹس لے کر 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ڈی ایچ میں گھروں کے باہر سکیورٹی ٹینٹ لگانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران سمٹ بینک کے سندھ بینک میں انضمام کے معاملے کی گونج بھی سنائی دی ۔ چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں بینکوں کو چیف ایگزیکٹوز کو طلب کرلیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا ’سنا ہے سمٹ بینک کو سندھ بینک میں ضم کیا جارہا ہے‘۔ چیف ایگزیکٹو افسران نے عدالت کو بتایا کہ سٹیٹ بینک کی اجازت سے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ عدالت نے سمٹ بینک کے سندھ بینک میں انضمام کی 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.