اہم خبرِیں

اسٹیل ملزنجکاری:پيپلزپارٹی کاقومی اسمبلی ميں دوسرےروزبھی احتجاج

پاکستان پيپلزپارٹی نے اسٹیل ملز نجکاری کے خلاف قومی اسمبلی ميں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کيا ۔ پی پی کےآغا رفیع نے اپوزیشن ارکان کو پلے کارڈز تھما ديے جس پر ڈپٹی اسپیکر برہم ہوگئے اور وارننگ دی کہ رولز کی خلاف ورزی نہ کريں۔وفاقی وزير مراد سعيد نے کہا کہ پرويز مشرف دور ميں 9 اعشاريہ 2 ارب روپےکا منافع دينےوالے ادارے کو پيپلز پارٹی نے خود تباہ کيا ۔

وفاقی وزير مراد سعيد نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹيل کی تباہی کا آغاز اس دن ہوگيا تھا جب پہلی بار يہ 90 کی دہائی ميں خسارے ميں گيا ۔ مشرف دور ميں 9.2 ارب روپے منافع کمانے والے ادارے کو پيپلزپارٹی نے اگلے سال خسارے کا شکار کرديا۔ انھوں نے کہا کہ جس وقت پاکستان اسٹيل ميں کام چل رہا تھا،اس وقت اس کو بند کرديا گيا۔

مراد سعيد نے مزید کہا کہ صرف پاکستان اسٹيل ہی نہيں بلکہ ہراس ادارے کی بڑی دردناک کہانی ہے جن کے ساتھ پاکستان کا نام لگا تھا،پيپلزپارٹی ہو يا مسلم ليگ نون دونوں نے ہی اداروں کو تباہ و برباد کيا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.