سعودی عرب کا پاکستان کے چارمختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

سعودی عرب : کی قومی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نےاپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کےمنصوبے کے تحت پاکستان کے چارمختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیاہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعودی دوطرفہ فضائی رابطوں کے فروغ کے سلسلے میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائٹس شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز سے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جارہی ہے اور دمام سے پاکستان کے چار شہروں تک اپنے فلائٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔

چیف کمرشل آفیسر کریم مخلوف نے پریس کانفرنس میں کہاکہ شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ دمام سے پاکستان کے فضائی مسافروں کےلئے شروع کی جانے والی فضائی سروس سے سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور پاکستان سے سعودی عرب کے مختلف شہروں تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی اے320 ائیر بس طیاروں کے ذریعے فلائٹ آپریشن شروع کررہی ہے جس میں بزنس اور اکانومی کلاس میں مسافروں کےلئے بہترین نشستیں ہوں گی اور ہفتہ وار چار پروازیں دمام سے لاہور اور اسلام آباد جبکہ تین پروازیں سیالکوٹ اورپشاور کے لئے دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ائر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روشنی میں کیاگیا ہے۔

فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہوگا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.