Daily Taqat

چاول کی برآمد 27 فیصد اضافے کے ساتھ 1.57 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

چاول کی برآمدات 27 فیصد بڑھ گئی ہے۔ رائس ایکسپورٹرز کے مطابق 10 ماہ میں 1 ارب 57 کروڑ ڈالر کا چاول دنیا بھر میں برآمد کیا گیا۔ ایران نے بھی پاکستان سے 20 ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا۔ دنیا کے مختلف

ممالک میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران چاول کی برآمدات 27 فیصد اضافے سے 1.57 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے تھے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں چاول کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی چاول اپنے معیار اور کم قیمت کے باعث دنیا بھر میں پسند کیے جارہے ہیں۔ ایران نے پاکستانی چاول کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستان سے 20 ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔ باسمتی چاول 10، 10 ہزار کے دو کنسائنمنٹ کے ذریعے ایران برآمد کیے جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »