قاہرہ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی

واشنگٹن : امریکا نے قاہرہ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکا نے مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی، تاہم پابندی میں مسافروں کا سامان شامل نہیں ہے۔

 

قاہرہ ایئرپورٹ اور مصری ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے قاہرہ ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق امریکا نے سیکیورٹی انتظامات پر تحفظات کی وجہ سے پابندی لگائی ہے، امریکا نے مشرق وسطیٰ کے پانچ ائیرپورٹس سے چلنے والی چھ فضائی کمپنیوں سے سامان کی ترسیل کی تلاشی سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.