بجلی کے یونٹ میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد:  ملک میں بجلی 3روپے11پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے بجلی کےصارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں نومبر کیلئے کمی کااعلان کردیاگیا، سینٹرل پاورپرچيزنگ ايجنسی کی درخواست پرنیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں3روپے11پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے تقریباً25ارب کا ریلیف عوام کو ملے گا، صارفین کوریلیف آئندہ بلوں ميں ديا جائے گا۔

کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے کی جانب سے نومبرکے بلوں میں ریلیف کی درخواست تھی، سی پی پی اے نے ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں کمی کی درخواست کی تھی۔

کے اليکٹرک صارفين پرنرخوں کی کمی کا اطلاق نہيں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.