ڈاکو ساڑھے 9تولے رقم کا سونا لے کر رفو چکر، پولیس کی تفتیش جاری

ملتان: سونا جعلی یا اصلی بینکوں میں موجود سونے کی جانچ پڑتال ضروری ہوگئی، کینٹ کے علاقے کازرگر لالچ میں آکر ساڑھے 9 لاکھ کی رقم لٹوا بیٹھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے مطابق سونا اصلی تھا، زرگر فراڈ کررہا ہے، پولیس دونوں پارٹیوں سے تفتیش کررہی ہےاور بینک حکام کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق شوکت علی نے پولیس تھانہ کینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس کی جیولری شاپ ہے، مرید حسین اس کے پاس آیا کہ اس کے بھائی نے بینک میں زیورات رکھے ہیں جو کہ 40 تولہ ہیں تم ساڑھے 9 لاکھ کے لے لو اور صرف بینک کا قرضہ دے دو، جس پر اس نے اپنے بیٹے اور بھائی کو بھیجا جس نے بینک میں ساڑھے 9 لاکھ بھردئیے اور زیور لے لیا جہاں سے رمضان اور مرید حسین رخصت ہوگئے۔ اس نے زیور دکان پر لاکر کاٹ کر گرم کیا تو زیور جعلی نکلا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرید حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.