رواں برس بیرون ملک سے2095 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے ترسیلات زر کا حجم گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں بیرون ملک سے 2095 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جو گزشتہ اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس جولائی کے دوران بھی بیرون ملک سے ریکارڈ 2768 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم گزشتہ برس کے دو ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.