Daily Taqat

پی آئی اے کا عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی چلانے کا اعلان:ترجمان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کے تحت اگلے دوہفتے کے د وران4 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی جس کےلیے بڑے طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔ پی آئی اے نے عمرہ زائرین کےلیے ایگزیکٹو اکانومی کلاس بھی متعارف کروائی ہے جوزائرین کوجدہ اورمدینہ منورہ کی پروازوں میں دستیاب ہوگی،ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں مسافروں کو بزنس کلاس کاکھانافراہم کیاجائےگا جبکہ مسافروں کو5کلواضافی سامان بھی ساتھ لےجانےکی اجازت ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »