امریکہ کے بعد پی آئی اے نے بڑے عرب ملک کے لیے پروازیں بند کردیں، پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبرآگئی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے آئندہ ہفتے سے کویت کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یکم فروری سے وہ ریزرویشن سسٹم سے کویت کیلئے مزید ٹکٹس بک نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی امریکہ جانیوالی پروازیں پہلے ہی نقصان کا سامنا کررہی ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن ہی بند کردیاجبکہ نومبر میں یورپ کے تین مقامات سپین ، فرانس اور اٹلی کیلئے پروازیں بند کی تھیں جس کے بعد نیویارک کیلئے آپریشن بھی معطل کردیا۔
کویت میں پروازیں بند کرنے کی خبرایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 15 اپریل تک حکومت ادارے کو پرائیوٹائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔دانیال عزیز نے حالیہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ پرائیوٹائز کرنے کے بعد حکومت ایک اور کمپنی تشکیل دے گی جو پی آئی اے کے تمام اثاثہ جات کنٹرول کرے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.