پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائیگی

ڈیووس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

وزیر اعظم نے یہ بات عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

پروفیسر شواب نے پاکستان کی معشیت کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معیشت میں نمایاں نمو حاصل کرنے پر موجودہ حکومت کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی کے حجم کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے پر وزیر اعظم کی توجہ کو سراہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.