Latest news

نئے قرضے سے قبل پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہوگا، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا، جب کہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔ قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کو قرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.