پاک ایران ٹرین سروس کی بحالی کافیصلہ

اسلام آباد : وزارت ریلوے کے اجلاس میں پاک ایران ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

وزارت ریلوے کے اجلاس میں ایرانی حکام بھی شریک تھے۔اجلاس میں پاکستان، ایران ریلوے حکام نےدوبارہ ٹرین سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا۔

اس حوالےسے ٹرین ہر15روزبعد مشہد اورقم سےچلےگی۔ اس سروس کاآغازمحرم سےپہلےہوگا۔

پاک ایران ٹرین سروس کےتحت کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان پندرہ مال گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اجلاس میں ایران سےخصوصی ایل پی جی کنٹینرزمنگوانےکی بھی تجویززیرغورآئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.