نواز شریف ڈیل لینے کی کوششوں میں مصروف،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایک مرتبہ پھر ڈیل لینے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کسی بھی ڈیل کو قبول نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو فرار کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جبکہ نواز شریف گلی گلی پھر کر ڈیل لینا چاہ رہے ہیں۔ طاہر القادری کیساتھ سیاسی نہیں، انسانی بنیاد پر تعلق ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا ہل میٹل کیساتھ گہرا تعلق ہے ۔ نوازشریف کواقامہ دینے والی ایف زیڈای کیپیٹل منی لانڈرنگ کاذریعہ تھی جس کی دبئی میں رجسٹریشن کرائی گئی اور ایف زیڈ ای کیپٹل کے مالک نواز شریف ہیں۔ نواز شریف کا اقامہ بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ پاکستان سے پیسے دبئی میں ایف زیڈ ای کیپٹل کو بھیجے جاتے تھے اور ہل میٹل کمپنی پیسے نواز شریف کو بھیجتی تھی، نیب سے بچنے کیلئے اب ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سعودی جہاز پر سعودی عرب روانہ ہو گئے اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ ”مجھے یوں نکالا“ کا راگ الاپنے والے بھی بیرون ملک چلے گئے، جب حکمرانوں کیلئے جہاز آئیں تو ملک خودمختار نہیں رہتا ۔ نواز شریف کی تاریخ ڈیل سے بھری ہوئی ہے اور اب یہ پھر ڈیل لینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستانی عوام کسی بھی ڈیل کو قبول نہیں کریں گے۔فواد چوہدری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اسحاق ڈار کو فرار کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خصوصی طیارہ بھیجا۔ اسحاق ڈار نے 52 ولاز ڈکلیئر نہیں کئے اور پارلیمینٹ میں جھوٹ بولا لیکن جب عمران خان کاغذات لائے تو کہتے ہیں کہ پانچ سال کے بعد بیچ دئیے تھے، اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے ولاز کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دی ہے ۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر مقدمات چل رہے ہیں انہیں پاکستانی عدالتوں میں جواب دہ ہونا چاہئے لیکن وہ جب چاہتے ہیں سعودی عرب روانہ ہو جاتے ہیں۔ نواز شریف کی ڈیل پر بھارت میں شادیانے کیوں بجتے ہیں؟ اجیت دوول سے بھی انہوں نے ملاقات کی تھی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1