ماﺅنٹین ڈیو نے بالآخر بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ماﺅنٹین ڈیو نے ایڈونچر، جوش اور سنسنی کے ساتھ اس سال کو اور بھی پرجوش بنا دیا۔ PepsiCo کے باہمت اور ایکشن سے بھرے ڈرنک نے ایک بڑے برینڈ ایمبیسڈر کے ساتھ پارٹنرشپ کے اشارے دے کر صارفین کو دیوانہ کر دیا! ان کا ردعمل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ کون ہو سکتا ہے یہ سب سے بڑا سلیبرٹی، اس کے بارے میں ڈھیروں اندازے لگائے گئے اور ہر کسی نے اپنی رائے دی۔ کسی نے کہا یہ شاہد آفریدی ہے تو کسی نے شاہ رخ خان کا نام لیا۔ ٹائیگر شیروف اور ریتک روشن کا نام بھی گونجتا رہا۔بلاگرز اور اثرورسوخ رکھنے والوں کے لئے ایک خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا تا کہ بالآخر اس سلیبرٹی کا انکشاف کیا جائے جو اس سال ماﺅنٹین ڈیو کا چہرہ بنے گا۔ اندازے تو بہت لگائے گئے، لیکن وہ سٹار جو اب ایڈونچر برینڈ کی نمائندگی کرے گا کوئی اور نہیں بلکہ ریتک روشن ہے۔ اس خطے میں ایڈونچر کا سب سے بڑا نمائندہ اب ایکشن سے بھرے سب سے بڑے برینڈ کے ساتھ نظر آئے گا۔سلیبرٹیز اور بلاگرز کے لئے منعقد ہونے والے ایکسکلوزو تجرباتی ایونٹ میں ماﺅنٹین ڈیو نے اپنی نئی ٹیگ لائن ”ڈر کے آگے جیت ہے“ بھی متعارف کروائی، جو ہمت، جرات، ایڈونچر اور جوش کی علامت اس برینڈ کی اصل روح بھی ہے۔ نئی سلیبرٹی پارٹنرشپ اور جوشیلی ٹیگ لائن کے ساتھ اب یہ دیکھنے کے لئے صبر کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ سال 2018 کے لئے یہ برینڈ کیا لا رہا ہے!


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.