وزارت اطلاعات نےسیکریٹ فنڈختم کردئیے

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت اطلاعات سے گزشتہ دس سال کے دوران اشتہارات کی تفصیل مانگ لی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت اطلاعات میں سیکرٹ فنڈ ختم کر دیئے ہیں ۔

پی اے سی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ نوید قمر نے بتایا کہ وزارت اطلاعات نے اصل بحٹ سے تین گنا زیادہ اضافی گرانٹ وصول کی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اکثرغیرمعمولی اشتہاری مہم شروع کرتی ہے۔جس کیلئےاضافی بجٹ مانگا جاتا ہے۔

شفقت محمود نے وزیراعظم ہاؤس میں قائم سوشل میڈیا ونگ کے بارے میں استفسار کیاتوسیکرٹری اطلاعات احمد سکھیرا نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

پی اے سی وزارت اطلاعات سے گزشتہ دس سال میں اشتہارات کی تفصیل مانگ لی۔ مشاہد حسین نے وزارت اطلاعات کے سیکریٹ فنڈ کا معاملہ اٹھایا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت میں سیکرٹ فنڈ کا کوئی وجود نہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت اطلاعات پارلیمنٹ کے لئے پی ٹی وی پارلیمنٹ کے نام سے نیا چینل لانا چاہتا ہے ۔ یہ

چینل سینٹ قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور پارلیمنٹری کمیٹیوں کی کوریج کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.