Daily Taqat

رواں ماہ کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

نئے مالی سال 2018-19ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2018ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.0 فیصد کا استحکام دیکھا گیا۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 26 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، آلو، کیلے، لہسن، آٹا، گندم، سرخ مرچ، چینی، مٹن، بیف، دال ماش، دال مسور، ملک پاؤڈر، باسمتی چاول اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پیاز، ٹماٹر، ایل پی جی، اری چاول، دال مونگ، چنے کی دال اور گڑ سمیت 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، مسٹرڈ آئل، سگریٹ، چائے، تازہ دودھ، دھی، نمک، صابن، کپڑے اور خوردنی تیل سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.01، 0.01 ،0.02 اور 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »