لاہور نے کراچی اور اسلام آباد کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی :  پاکستان کے بڑے شہروں میں دسمبر 2017ء کے دوران افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ لاہور میں ریکارڈ کیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انفلیشن مانیٹر ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2016ء کے دوران لاہور میں افراط زر کی شرح میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران لاہور کیلئے افراط زر کی شرح میں 6.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2017ء کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر 2016ء کیلئے سی پی آئی میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا،  کراچی میں افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہونے سے افراط زر کی شرح دسمبر 2016ء میں 2.6 فیصد کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016ء کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ کراچی میں ریکارڈ کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.