[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

کراچی: پٹرول کی قیمت بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیئے

[mashshare]

کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہےکہ تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں لہٰذا کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.