ایران کی بندر گاہ چابہار کے پہلے مرحلے کا افتتاح آج کیا جارہا ہے جب کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے ایران پہنچ گئیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج غیر اعلانی دورے پر ایران پہنچیں تاہم وہ چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب کا بھی حصہ ہوں گے۔

روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ سمٹ کے بعد واپسی پر سشما سوراج تہران پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ایرانی صدر حسن روحانی چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب ہے اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.