Daily Taqat

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

سعودی بیل آوٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو تگڑا کر دیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اشاریہ 94 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر 1 اشاریہ 86 فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132 روپے 45 پیسے پر آگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 2 روپے 50 پیسے کی کمی سے 131 روپے 70 پیسے پر آگیا۔اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »