بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد : نئے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران درآمد کی گئی گاڑیوں کی مالیت 254 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 134 ملین ڈالر کی غیر ملکی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت پہلے پانچ ماہ میں 22 فیصد تک بڑھ گئی ہے جس سے گاڑیوں کی طلب میں ہونے والے اضافہ کی عکاسی ہوتی ہے۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی اوسط مالیت 3500 ڈالر فی یونٹ رہی تھی جبکہ رواں مالی سال کے دوران درآمد کی جانے والی گاڑی کی اوسط قیمت 3600 ڈالر فی یونٹ تک بڑھنے کے باوجود درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹو انڈسٹری کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صنعت میں نئی کمپنیوں کی شمولیت سے درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.