آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھرگیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے زور دیا گیا۔

آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کم کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نیپرااور اوگرا کو نرخوں کے بارے میں فیصلوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خود مختاری دیجائے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی اور ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا جب کہ جولائی تا ستمبر کی سہماہی کے ٹیکس کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا کہا گیا۔ آئی ایم ایف نے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں 1 ہزار ارب سے زائد ٹیکس جمع کرنے مطالبہ کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.