گوادرمیں عالمی ایکسپوکی تیاریاں مکمل

گوادر:پہلی دوروزہ عالمی نمائش انتیس جنوری کو شروع ہوگی۔نمائش میں اڑھائی سو سے زائد ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

گوادرپورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے اشتراک سے گوادر میں پہلی دو روزہ عالمی نمائش انتیس جنوری کو سجے گی۔ نمائش کو انٹرنیشنل گوادر ایکسپو 2018ء کا نام دیا گیا ہے جس میں دو سو پچاس سے زائد ملکی اور غیرمکی کمپنیاں حصہ لیں گی۔13ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔ ایکسپو کے موقع پر ساٹھ ایکڑ پر محیط گوادر فری زون کے پلے مرحلے کا افتتاح بھی ہوگا۔

گوادر فری زون میں بزنس سینٹر، ڈسپلے سینٹر کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے۔ بزنس سینٹر میں چینی اور پاکستانی مصنوعات نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔

حکام پرامید ہیں کہ انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد سے بین الاقوامی سرمایہ کار گوادر کا رخ کرینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.