Latest news

ڈالر کے بعد سونے نے بھی اونچی اڑان بھرلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا، جانیے

کراچی :  ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھری اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 550 روپے اور 471 روپے کا اضافہ ہوگیا، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونا 1459 ڈالر پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 84 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر72 ہزار 16 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.