Daily Taqat

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں 500 روپے کا اضافہ ہوا

فی تولہ سونا 57 ہزار 800، دس گرام 49 ہزار 542 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس 4 ڈالر بڑھ کر 1319 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی 770 روپے پر رہی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں4 ڈالر کا

اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1315 ڈالر سے بڑھ کر 1319 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 57 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 428 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 114 روپے سے بڑھ کر 49 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر برقرار رہی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »