سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

کراچی : عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالرز کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1334ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کمی سے57400 ہوگئی۔

تاہم دس گرام سونے کی قیمت342روپے کمی سے 49200روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے 860روپے ریکارڈ کی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.